15/07/2026
بٹگرام میں جدید فزیوتھراپی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح
بٹگرام کے عوام کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ نعمت اللہ میڈیکل کمپلیکس، نزد فاسٹ آفس بٹگرام میں فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر حسین احمد (پی ٹی) کی زیرِ نگرانی جدید سہولیات سے آراستہ فزیوتھراپی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی استادِ محترم قاری محمد اسرائیل تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر فزیوتھراپی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے بٹگرام میں فزیوتھراپی سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت کے آغاز سے مریضوں کو علاج اور بحالی کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔
انتظامیہ کے مطابق مانسہرہ سے ضلع سوات تک اس نوعیت کے معیاری فزیوتھراپی مراکز کی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔ بٹگرام میں قائم ہونے والا یہ فزیوتھراپی سنٹر مستند اور تربیت یافتہ فزیوتھراپسٹ کی نگرانی میں مریضوں کو جدید مشینری اور ورزشوں کے ذریعے بحالی کی سہولیات فراہم کرے گا۔
سنٹر میں فالج کے بعد جسمانی بحالی، عرقُ النساء، کندھوں کے جام ہونے، پٹھوں اور جوڑوں کے درد، کمر درد، جسمانی کمزوری، چوٹوں کے بعد بحالی اور حرکت میں دشواری جیسے مسائل کے لیے فزیوتھراپی، مخصوص ورزشیں اور جدید مشینری کے ذریعے علاج و بحالی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اہلِ علاقہ نے فزیوتھراپی سنٹر کے قیام کو بٹگرام کے شعبۂ صحت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور ڈاکٹر حسین احمد کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر