Tissar valley

Tissar valley Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tissar valley, Home & Garden Website, Tissar, Shigar.

خوش خبری عوامی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر کی دہلیز پر مناسب ریٹ پر مضبوط بلاک برائے فروختبلاک میکر :مظاہر حسین حیدری...
04/09/2026

خوش خبری
عوامی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے
گھر کی دہلیز پر
مناسب ریٹ پر
مضبوط بلاک
برائے فروخت
بلاک میکر :
مظاہر حسین حیدری
پروپرائیٹر:
مصطفیٰ بابر اینڈ برادرز
لوکیشن :
علمدار روڈ تسر شگر
برائے رابطہ
03554217580
03554398948
ایمر جنسی نمبر
03554511284
نیز ڈیلیوری کی سہولت بھی دستیاب ہے
اس کا چارج الگ ہوگا ۔
صرف سیزیز کسٹمرز ہی رابطہ کرے
باقی فضولیات سے پرہیز کرے

04/09/2026

عمدہ کاریگری اور مناسب ریٹ
استاد اشرف حسین کھسمن تسر
+923554122527
ہر قسم اور سائز کے گیٹ گھر اور باغات وغیرہ کیلے
ہر قسم کے بورڈ
دکان شٹر
ریڑھا
بخاری خوبصورت اور کوالٹی
مغش وغیرہ
ان سب کے علاؤہ دیگر لوہے کی اوزار کی مرمت بھی کی جاتی ہے ۔
#سٹیل ورکس
#گیٹ
#شٹر
#بخاری
#چاردیواری
#ریڑھا

الف الف مبروک
29/08/2026

الف الف مبروک

🌟 تسر شگر کی قابلِ فخر بیٹی کا شاندار اعزاز 🌟
تسر، ضلع شگر کی ہونہار اور قابلِ فخر بیٹی نے سیرتِ النبی ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں مقالہ نویسی کے مقابلے میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پورے تسر اور شگر کا نام بھی فخر سے بلند کردیا۔
یہ اعزاز اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ ہمارے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ایسی باصلاحیت بیٹیاں موجود ہیں جو علم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے بڑے اعزازات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ہم اس قابلِ فخر کامیابی پر محترمہ ،ان کے والدین، اساتذہ اور تمام اہلِ تسر و شگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 💐
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے علم معاشرے کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
یہ صرف ایک طالبہ کی کامیابی نہیں، بلکہ تسر کی ہر بیٹی کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلے کا پیغام ہے۔ ❤️
#شگر

ایکسل فوٹو سٹوڈیو اینڈ اسٹیشنرز — معیار، سہولت اور اعتماد کا مرکز۔
19/08/2026

ایکسل فوٹو سٹوڈیو اینڈ اسٹیشنرز — معیار، سہولت اور اعتماد کا مرکز۔

📸 ایکسل فوٹو سٹوڈیو اینڈ اسٹیشنرز 🖨️

آپ کی تمام پرنٹنگ، سکیننگ، فوٹو کاپی اور کمپوزنگ کی ضروریات ایک ہی جگہ!

✨ اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ
✨ فوٹو کاپی اور سکیننگ
✨ کمپوزنگ اور ڈاکومنٹس کی تیاری
✨ معیاری اور اعلیٰ کوالٹی اسٹیشنری

📍 ایڈریس: ہسپتال چوک، تسر، نزد نادرا آفس تسر

ایکسل فوٹو سٹوڈیو اینڈ اسٹیشنرز — معیار، سہولت اور اعتماد کا مرکز۔

Tissar Youth
GB i14News
Jawahir Bhutto

براڈ پیک ڈیتھ زون میں تسر کے گمنام پورٹرز کا شاندار کارنامہ تحریر: اسلم ناز شگری کوہِ قراقرم کی برفانی اوٹ میں چھپی 8,05...
19/08/2026

براڈ پیک ڈیتھ زون میں تسر کے گمنام پورٹرز کا شاندار کارنامہ

تحریر: اسلم ناز شگری

کوہِ قراقرم کی برفانی اوٹ میں چھپی 8,051 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک دنیا کا 12واں سب سے بلند اور سرکش پہاڑ ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں فضاؤں میں آکسیجن کم اور موت کا خوف زیادہ ہوتا ہے۔ یہاں اب تک کی ریکارڈ کے مطابق 49 سے زائد کوہ پیما زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 30 جولائی 2026 کو بھی اس برفانی چوٹی پر ایک ہولناک سانحہ پیش آیا۔ ایک بے رحم برفانی تودہ گرنے سے 10 غیر ملکی اور مقامی کوہ پیما اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ان میں گلگت بلتستان کا ایک عظیم فرزند، سہیل سخی بھی شامل تھا۔
سہیل سخی کوئی عام نام نہیں تھا، وہ کے ٹو، گشہ بروم 1، گشہ بروم 2 اور کنچن جونگا جیسے سرکش پہاڑوں کو سر کرنے والے ایک عظیم ہیرو تھے۔ پہاڑوں کے عشق میں مبتلا اس جفاکش کوہ پیما نے کئی بار بغیر مصنوعی آکسیجن کے دنیا کے بلند ترین چوٹیوں کو اپنے قدموں تلے روند کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔ لیکن قدرت کا فیصلہ دیکھیے کہ پہاڑوں کا یہ شہزادہ براڈ پیک کے بپھرے ہوئے برفانی طوفان کی آغوش میں ہمیشہ کے لیے سو گیا اور ان کا جسدِ خاکی برف کے نیچے روپوش ہو گیا۔
سانحے کے بعد جدید ترین ڈرونز، سیٹلائٹ لوکیشنز، ہیلی کاپٹرز اور اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس ہائی ٹیک سرچ ٹیمیں میدان میں اتریں۔ لیکن قراقرم کے سنگلاخ اور بے رحم دروں کے سامنے تمام تر جدید ٹیکنالوجی نے گھٹنے ٹیک دیے اور سرچ آپریشن سہیل سخی کے سرچ میں ناکامی پر منتج ہوا۔ امیدیں دم توڑنے لگیں اور خدشہ تھا کہ سہیل سخی کی لاش بھی برف کا حصہ بن کر رہ جائے گی۔
لیکن قدرت نے شاید سہیل سخی کی بوڑھی ماں کی فریاد سن لی، اس ناامیدی کے عالم میں شگر کے نواحی گاؤں تسر سے تعلق رکھنے والے چند جفا کش اور غیرت مند مقامی پورٹرز اٹھے۔ انہوں نے ٹھان لی کہ وہ اس بہادر سپوت اور پہاڑوں کے شہزادے کو یوں برفیلے گہرے کھڈوں میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
غیرتِ انسانی کو جب عزم کا سہارا ملتا ہے تو وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی مات دے دیتی ہے۔
ان ہیروز کے پاس نہ تو ہائی ٹیک ڈرونز تھے، نہ کوئی جدید ہتھیار یا مہنگے آلات، ان کے پاس صرف بے مثال عزم، ہمت اور اپنے بھائی سے وفاداری کا جذبہ تھا۔
تسر کے جن بہادر پورٹرز نے اس کھٹن اور خونی مشن کی قیادت کی، ان میں محمد ندیم، اعجاز حسین، ابوزر حسین اور محمد بشیر شامل تھے۔
ان چاروں سپاہیوں نے اپنی زندگیوں کی پروا کیے بغیر، منہ زور برفانی ہواؤں، خطرناک کرویسز کا سامنا کرتے ہوئے موت کے سائے میں براڈ پیک کی ڈیتھ زون میں قدم رکھا۔ رگوں میں خون جما دینے والی سردی میں انہوں نے بالآخر اپنے ہیرو، سہیل سخی کے جسدِ خاکی کو تلاش کر ہی لیا۔ آپ تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے پاس ہائی الٹیچیوٹ کے حساب سے وردی بھی پورے نہیں ہیں۔
اس بے سروسامانی کے عالم میں انہوں نے اپنا مشن جاری رکھا۔ بغیر کسی ہیلی کاپٹر کے، روایتی اور دشوار گزار طریقوں سے شہید سہیل سخی کی لاش کو اپنے مضبوط کندھوں پر اٹھایا اور گھنٹوں کے پرخطر سفر کے بعد محفوظ طریقے سے بیس کیمپ تک پہنچایا۔ وہاں سے حکومت نے جسدِ خاکی کو سکردو اور بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں منتقل کیا، جہاں انہیں پورے احترام کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
محمد ندیم، اعجاز حسین، ابوزر علی اور بشیر نے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے، وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ حقیقی ٹیکنالوجی انسان کا دل، اس کا جذبہ اور اس کا اخلاص ہوتا ہے۔
تسر کے ان چاروں پورٹرز کو ان کی جراءت اور بے مثال قومی خدمت پر اعلیٰ حکومتی سول اعزاز سے نوازا جائے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی کے لئے نامزد کیا جائے تو کم نہیں ہے۔
نیز حکومتی اور صوبائی سطح پر ان کے لیے مالی انعامات کا اعلان کیا جائے اور ان کے خاندانوں کی سرپرستی کی جائے۔
اس کے علاؤہ گلگت بلتستان کے ان گمنام پورٹرز کو جدید ترین کوہ پیمائی آلات اور لائف انشورنس فراہم کی جائے جو بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی زندگی بچانے میں ہمیشہ پہلی صف میں ہوتے ہیں۔
قومیں اپنے زندہ ہیروز کی قدر کر کے ہی زندہ رہتی ہیں۔ تسر کے ان چار پورٹرز نے انسانیت، شرافت اور بہادری کی جو مثال قائم کی ہے، اس پر پورا پاکستان ان کو سلام پیش کرتا ہے!

براڈ پیک سے اہم خبرجو کام لاکھوں روپے خرچ کرکے جدید آلات و سامان سے لیس مہنگی ریسکیو ٹیم نہ کرسکی، وہ شگر تسر کے مقامی پ...
12/08/2026

براڈ پیک سے اہم خبر

جو کام لاکھوں روپے خرچ کرکے جدید آلات و سامان سے لیس مہنگی ریسکیو ٹیم نہ کرسکی، وہ شگر تسر کے مقامی پورٹرز نے محدود وسائل کے باوجود کر دکھایا۔

ابوزر علی، محمد ندیم اور محمد بشیر نے براڈ پیک بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما مرحوم سہیل سخی کی میت تین گھنٹے سے زائد مسلسل محنت کے بعد برف سے نکال لی۔

تینوں نوجوان North Pakistan Tours سے وابستہ ہیں اور انسانی ہمدردی کے جذبے سے اس خطرناک سرچ آپریشن میں شریک ہوئے۔

یہ نوجوان ہمارے حقیقی گمنام ہیروز ہیں۔ ان کی بہادری، انسان دوستی اور بے لوث خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔

04/08/2026
04/08/2026

جزاک اللّہ جوانو

خطبہ جمعہ
03/08/2026

خطبہ جمعہ

19/07/2026

شاہراہِ باشہ، نالہ تسر کی موجودہ صورتحال، عوامی بے شعوری اور متعلقہ اداروں و عوامی نمائندوں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت۔
اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو یہ مسئلہ نہ صرف ماحول بلکہ عوام کی صحت اور سفر کے لیے بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اور ذمہ دار ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اس شاہراہ کو صاف، محفوظ اور قابلِ استعمال بنائیں۔
Assistant Commissioner /SDM Shigar Official

@

Address

Tissar
Shigar
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tissar valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share