Maher Nursury Form

Maher Nursury Form wherever life plants you, bloom with grace.

دل نہ ہو تو جسم بھی اک خاک کا ڈھیر ہے❣️روح کی دھڑکن ہے یہ، زندگی کی خیر ہے
09/09/2025

دل نہ ہو تو جسم بھی اک خاک کا ڈھیر ہے❣️
روح کی دھڑکن ہے یہ، زندگی کی خیر ہے

مورپنکھ 🌳یہ درخت 700 کلو گرام آکسیجن پیدا کرتا ہے اور 20 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔ یہ مٹی سے 80 کلو گرام ...
21/12/2024

مورپنکھ 🌳
یہ درخت 700 کلو گرام آکسیجن پیدا کرتا ہے اور 20 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔ یہ مٹی سے 80 کلو گرام نقصان دہ دھاتیں جیسے سیسہ اور پارا بھی صاف کرتا ہے۔

یہ خوبصورت لگتا ہے اور خوشبو دیتا ہے جیسے لوبان۔ یہ مکھیاں اور مچھر جیسے کیڑوں کو دور رکھتا ہے۔

درخت لگائیں 🌳💚

Chrysanthemum گل داؤدی
19/12/2024

Chrysanthemum
گل داؤدی

کاجو کا درخت Anacardiaceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدا بہار درخت ہے جو 12 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی پتّیوں کے باہر...
19/12/2024

کاجو کا درخت Anacardiaceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدا بہار درخت ہے جو 12 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی پتّیوں کے باہر کی جانب ایک گنبد نُما تاج یا سائبان ہوتا ہے جہاں اس کے پھول اور پھل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گردے کی شکل کا بیج ہوتا ہے اور یہ 3 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک بڑے برتن نُما ‘ ڈنٹھل دار اور پھولے ہوئے پھل سے منسلک ہوتے ہیں جو کاجو ایپل (cashew apple) کہلاتا ہے اور اس پھل کی شکل ناشپاتی سے ملتی جلتی ہے۔ کاجو ایپل کا رنگ چمکدار لال سے پیلا ہوتا ہے۔ یہ نرم اور رسیلا ہوتا ہے۔ اس کے چھلکے کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ جب اس کے گودے کا چِھلکا اتارا جاتا ہے تو یہ کاجو (یا کاجو کی گِری) کہلاتا ہے۔ یہ تجارتی مقاصد کے تحت ہندوستان اور برازیل میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔
کاجو سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی بہار آجاتی ہے۔ یہ میوے مختلف قسم کی نمکین اور میٹھی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں خشک میووں میں چکنائی اور حرارے بہت زیادہ ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ خشک میوے اگر اعتدال سے استعمال کیے جائیں تو بے حد فائدہ دیتے ہیں۔ اگر ہم گری دار میووں کا استعمال ترک کر دیں گے تو پھر ہم پروٹین، معدنیات اور مانع تکسید حیاتین سے محروم ہو جائیں گے۔
سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے خشک میوے ضرور استعمال کرنے چاہییں۔ان گری دار میووں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجو بھی ہے۔ کاجو جنوبی بھارت کے جنگلوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے درخت کی بلندی دس سے بارہ میٹر تک ہوتی ہے۔ اس درخت سے زرد مائل رنگ کا گوند نکلتا ہے۔اس کی شاخوں سے چار انگشت ٹوپی جیسی کلی نکلتی ہے۔ پھر اس میں مخروطی شکل کا پھل لگتا ہے۔ جس کی پیندی چوڑی ہوتی ہے۔ سر پتلا اور بے نوک ہوتا ہے۔ اس پھل کا چھلکا بہت نرم ہوتا ہے۔جو اوپر سے سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے۔ اس کی بو تیز ہوتی ہے اور مغز میٹھا ہوتا ہے۔ اس پھل کے نیچے سے دو رگیں دو خطوں کی طرح نکلتی ہیں۔ان دونوں کے درمیان دو بیج بندھے رہتے ہیں جن کی شکل گودے جیسی ہوتی ہے۔پتلے چھلکوں کے اندر سفید مینگ سی ہوتی ہے۔جس کا مزا نہایت شیریں اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے۔ کھانے میں بادام سے مشابہت رکھتا ہے اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ بس یہی کاجو کا بیج ہے۔
اس کے چھلکے سے تیل نکلتا ہے۔ اس کا رنگ سیاہ اور مزا تلخ ہوتا ہے۔جسے جلد پر لگانے سے چھالے پڑ جاتے ہیں مگر لکڑی کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں گائے کے قیمے جتنا فولاد ہوتا ہے۔اسے کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ کاجو میں جست بھی پایا جاتا ہے جو جسم کی معمول کی افزائش کے لیے مفید ہے۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔ تاہم ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مریض افراد نمکین کاجو سے پرہیز کریں۔ کاجو میں تانبا اور مینگنیز بھی خوب ہوتا ہے۔ ہہ عضلات کے لیے اچھا اثر ڈالتا ہے کیونکہ اس میں فاسفورس مینگنیزیم جست وٹامن بی اور فولیٹ کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔
اس سے جسم کی تھکن دور ہوتی ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کاجو اور دیگر گری دار میووں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مد ملتی ہے۔ حالانکہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ سو گرام کاجو میں 600 حرارے اور 60 گرام چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو کے استعمال کے طریقے نہار منہ شہد کے ساتھ کھانے سے نسیان کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہ ٹھنڈے مزاج افراد کے لیے بھی مفید غذا ہے۔ کاجو کے پھل کا رس ورم میں ہونے والے درد کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما اور آتشک میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔ اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لیے طاقت ور ہے۔ جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ہٹانے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔ اس کا مغز دانتوںکی جڑوں کو ہونے والے درد سے آرام دیتا ہے۔ کاجو خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے مختلف کھانوں اور آئس کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔

18/11/2024

Black Butterfly 🥰

رات کی رانی کی مسحور کن خوشبو اس ٹائم اپنے پاس سے گزرنے والے پر  سحر طاری کر دیتی ہے ۔ نہایت شاندار اور خوشگوار خوشبو ہو...
13/11/2024

رات کی رانی کی مسحور کن خوشبو اس ٹائم اپنے پاس سے گزرنے والے پر سحر طاری کر دیتی ہے ۔
نہایت شاندار اور خوشگوار خوشبو ہوتی ہے رات کی رانی کی۔
رات کی رانی کو بھی زیادہ لگانا چاہیے ۔۔

👈مہر نرسری فارم سرگودھا👈ہم اپ کے ساتھ کچھ ایسے پودوں کے نام اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں اگر آپ نیو  باغبان ہیں تو ان ان د...
12/11/2024

👈مہر نرسری فارم سرگودھا

👈ہم اپ کے ساتھ کچھ ایسے پودوں کے نام اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں اگر آپ نیو باغبان ہیں تو ان ان دنوں یہ تیار پودے نرسری سے لے کر اپ اپریل آخر تک پھولوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ان کی کوئی خاص کیئر بھی نہیں ۔۔۔

👈ان پودوں کے نام اور شناخت کے لیے تصاویر نیچے اٹیچ ہے اپ دیکھ سکتے ہیں ،




السلام علیکمآج ہم بات کریں گے لیمن گراس کے پلانٹ پر ۔یہ ایک ہربل پلانٹ ہے۔ دیکھنے میں یہ ایک جھاڑی دار پودا ہے مگر اسکے ...
09/11/2024

السلام علیکم

آج ہم بات کریں گے لیمن گراس کے پلانٹ پر ۔
یہ ایک ہربل پلانٹ ہے۔ دیکھنے میں یہ ایک جھاڑی دار پودا ہے مگر اسکے بہت سے فوائد ہیں ۔ سردیوں میں مچھر ،بخار،فلو ، سے آپکی باڈی کو پروٹیکٹ کرتا ہے ، اسکی خوشبو سے مچھر اس کے پاس نہیں آتے
اگر ہم اپنے ذہن پر زور ڈالیں اور سوچیں کے پودے اللہ نے زمین میں کیوں اُگائے گئے کیوں ان کو پیدا کیا ۔ جاندار پودے ۔ خوشبودار پودے ، نا خوشبودار پودے نا خوبصورت دکھنے والے پودے بھی پیدا کیے تو کیوں کیے؟کیوں کہ یہ ہماری باڈی کے لیے بہت مفید ہے۔ کیوں کہ جیسے جیسے سائنس ترقی کر رہی ہے ویسے ویسے ہمیں پتہ چل رہا ہے کہ فلاں پودا ہماری باڈی کے لیے کتنا فائدہ مند ہے لیمن گراس دیکھنے میں یہ عام سی جھاڑی لگتی ہے لیکن اس کے بہت بینیفٹس ہیں ۔اسکو لیمن گراس کیوں کہتے ہیں آپ اسکی ایک ٹہنی کو فنگر سے رب کریں گے تو اس میں سے بہت اچھی سی لیمن کی خوشبو آئے گی ۔بلکل لیمن کی طرح کی ۔جیسے گلے میں خراش کے لیے سٹریپسلز گولی کھاتے ہیں تو ہمارے گلے کو کافی سکون ملتا ہے ۔اور اسکی خوشبو بھی بلکل اس گولی جیسی ہوتی ہے ۔لیمن گراس آپکی باڈی کو دو طرح سے پروٹیکٹ کرتی ہے آؤٹسائیڈ بھی اور ان سائیڈ بھی ۔ آؤٹ سائیڈ کے لیے آپ اسکا ایک گملہ اپنے کمرے کے باہر رکھ سکتے ہیں جہاں ہلکی پھلکی دھوپ آتی ہو۔ دھوپ نا بھی آتی ہوں یہ لائٹ کی روشنی میں بھی گُرو کرتا ہے ،
کیوں کہ مچھر اسکی خوشبو سونگھ کر بھاگتا ہے آپ اسکو چھت ، ٹیرس، گارڈن کہیں بھی رکھ سکتے ہیں ۔اور ان سائیڈ کے لئی آپ اسکا قہوہ بنا کر پی سکتے ہیں یہ جسم کی فالتو چربی کو بہت حد تک کم کرتا ہے جو کے ہماری صحت کے لئیے بہت فائدے مند ہے وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے ۔بہت ہی ایزی ٹو گُرو ہے ، کسی کھاد کی بھی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی ۔ اسکے ایک پودے سے ہم بہت سے اور پودے بنا سکتے ہیں ۔ اسکی پتیوں کو خشک کر کے استمال کیا جاتا ہے مکمل آرگینک چائے بنتی ہے اسکی جو ہم اپنے ہر کھانے کے بعد استمال کر سکتے ہیں ۔ جسم کا کولیسٹرول کافی حد تک کم کرتا ہے اسکا قہوہ ۔اس کا قہوہ آپکو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے ۔خواتین کو تو اسکا استمال لازمی کرنا چاہیے کیوں کے یہ جلد کے لیے بھی بہت اچھا ہے سکن بہت گلو کرتی ہے ۔ معدے کو طاقت دیتا ہے
اور بھی بیشمار فوائد ہیں اسکے ۔ تو اسکو آپ گھر میں ضرور لگائیں اور اس سے فائدے اُٹھائیں ۔

Visite Maher Nursery Form Sargodha

موسم ‏خزاں وہ موسم ہے جس میں درختوں کے پتے بھی پھول بن جاتے ہیں۔۔۔🌹
09/11/2024

موسم ‏خزاں وہ موسم ہے
جس میں درختوں کے پتے بھی پھول بن جاتے ہیں۔۔۔🌹

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maher Nursury Form posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share