17/03/2025
پراٹھا رول
اجزاء۔
چکن بون لیس ایک پاﺅ
لہسن ادرک پیسٹ 1/2 چمچ
دہی 2ٹیبل سپون
نمک 2/1ٹی اسپون
لال مرچ ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
اگر پاس ہے تو گوشت گلانے کا پاﺅڈر 2/1ٹی اسپون
تیل 3 ٹیبل سپون
پراٹھا بنانے کے لئے۔
میدہ 2کپ
نمک ایک ٹی اسپون
گھی 2ٹیبل سپون
مایونیز آدھ کپ
چلی گارلک ساس 2ٹی اسپون
ترکیب۔
ایک باﺅل میں چکن ، دہی ، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، گوشت گلانے کا پاﺅڈر اور تیل ملا کر مکس کریں تقریباً 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
ایک فرائینگ پین میں آئل ڈال کر چکن ڈالیں اور اس کو گلنے تک پکائیں۔ اور خشک کر لیں۔
پراٹھوں کا آٹا گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پراٹھے بنالیں۔
پراٹھے پر پہلے تھوڑی سی مایونیز کی ڈپ لگائیں، پھر چکن کے پیس رکھیں اور چلی گارلک ساس ڈال کر یہ پراٹھا رول کرکے بٹر پیپر میں پیک کرلیں۔